ایشوریا رائے کی تامل فلم پونین سیلون 2 کا ٹریلر جاری

تامل فلم ’پونین سیلون 2‘ کا ٹریلر اور میوزک البم لانچ کر دیا گیا


ویب ڈیسک March 30, 2023
(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے جلد اپنی فلم پونین سیلون کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلم 'پونین سیلون 2' کا ٹریلر اور میوزک البم لانچ کر دیا گیا ہے جوکہ رواں سال 28 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

گزشتہ شب چنائی میں 'پونین سیلون:2' کے ٹریلر اور میوزک لانچ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایشوریا رائے، تریشا فلم میں پونین سیلون کا مرکزی کردار نبھانے والے جیام روی عرف ارولموزی ورمن سمیت انڈسٹری کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔


مشہور تامل ہدایتکار مانی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پونین سیلون 2 کی کہانی بھارت کے ایک عظیم شہنشاہ 'راجا چولا' کی زندگی پر مبنی ہے۔ پونین سیلون راجا چولا کا لقب ہے جو انہیں عوام کی جانب سے دیا گیا تھا۔

راجا کا تعلق چولا خاندان سے تھا جس نے 9ویں صدی سے 13ویں صدی تک تامل سرزمین پر حکومت کی تھی۔


اس سے قبل پونین سیلون 1 کو بھی مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا تھا جس کے بعد مداحوں کو فلم کے دوسرے حصے کا بےصبری سے انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں