عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

عمران خان نے درخواست میں 16 مارچ اور 17 فروری کے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا ہے

(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں نیب کے 16 مارچ اور 17 فروری کے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔


عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث نے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے جس میں چئیرمین نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 17 فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹسز غیر قانونی قرار دئیے جائیں، کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹ گیشن میں تبدیلی کے عمل سے روکا جائے۔

وکیل نے عمران خان کی جانب سے استدعا کی کہ کال اَپ نوٹسز کی بنیاد پر کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔
Load Next Story