بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پولنگ کا عمل مکمل

5 ویں مرحلے میں اڑیسہ کی 77 اور مغربی بنگال کی ریاستی اسمبلی کی دو نشستوں پر بھی پولنگ ہوئی۔

لوک سبھا کے انتخابات کا عمل 12 مئی تک جاری رہے گا. فوٹو؛ فائل

MIRPURKHAS:
بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے سب سے اہم مرحلے میں 12 ریاستوں کی 121 نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

بھارتی پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ریاست کرناٹک کی 28، راجستھان کی 20، مہاراشٹر کی 19، اترپردیش کی 11، اڑیسہ کی 11، مدھیہ پردیش کی 10، بہار کی 7، جھارکھنڈ کی 6 اور چھتیس گڑھ کی 3 نشستوں پر پولنگ ہوئی، اس انتخابی مرحلے میں ایک ہزار 700 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ 16 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹر نے کیا تاہم نتائج کا اعلان 16 مئی کو ہوگا۔ انتخابی عملی کے اس مرحلے میں حکمران جماعت کانگریس، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ان 121 نشستوں میں سے 36 نشستیں کانگریس جبکہ 40 بی جے پی کے حصے میں آئی تھیں۔


پارلیمانی انتخابات کے علاوہ اڑیسہ کی 77 جبکہ مغربی بنگال کی ریاستی اسمبلی کی 2 نشستوں پر بھی کروڑوں افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں 7 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کا عمل 12 مئی تک جاری رہے گا اور 16 مئی سے ووٹوں کی گنتی کے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔
Load Next Story