ہری پور خان پورروڈ پر اسکول وین کھائی میں گر نے سے 20 بچے زخمی

حادثے میں زخمی ہونے والے 10 بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹیکسلا منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق 5 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

TRIPOLI:
خان پور روڈ پر سربروٹ کے مقام پر اسکول وین کھائی میں گرنے سے 20 بچے زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہری پور میں خان پور روڈ پر سربروٹ کے مقام پر بچوں کو اسکول لے جاتے ہوئے ویگن کا ٹائی راڈ کھل گیا جس کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں 20 بچے زخمی ہو گئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 5بچوں کی حالت نازک ہونے کے باعث 2 کو ٹیکسلا اور 3 کو پمز اسپتال اسلام آباد اور مارگلہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Load Next Story