روزہ افطار کرتے دکاندارلٹ گئے واردات کی فوٹیج وائرل

ڈکیتی کی واردات فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں واقع پکوان سینٹر میں ہوئی


Staff Reporter March 30, 2023
دکانداروں نے واردات کا مقدمہ درج کرانے کے لیے رابطہ نہیں کیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

فیڈرل بی ایریا میں اسٹریٹ کرمنلزنے روزہ افطار کرنے کے لیے دسترخوان پر بیٹھے دکانداروں کو لوٹ لیا ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں اسٹریٹ کرمنلزنے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، اور اب انہوں نے افطار کے منتظر روزہ داروں سے بھی لوٹ مار شروع کردی ہے۔

جوہرآباد تھانے کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں واقع پکوان کی دکان میں عین اس وقت ڈکیتی کی گئی جب دکاندار روزہ افطار کرنے کے لیے دسترخواں پر موجود تھے۔

دکان دار اذان مغرب کا انتظار کررہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان دکان میں داخل ہوئے جن میں سے ایک ملزم نے پہلے کیش کاؤنٹر کا صفایا کیا۔اس دوران اذان ہوگئی اور دکان میں موجود 9 افراد خوف کے عالم میں بیٹھے افطار بھی کرتے رہے۔

[video width="372" height="426" mp4="https://c.express.pk/2023/03/whatsapp-video-2023-03-30-at-17.35.36-1680180279.mp4"][/video]

مسلح ملزم اطمینان سے سب کی جیبوں سے نقدی نکالتا رہا۔ واردات کے بعد ملزمان بآسانی فرارہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو چہرے پر ماسک لگائے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایچ اوجوہرآباد راجہ افضل نے بتایا کہ واردات 28 مارچ کو پیش آئی تھی لیکن اب تک واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جیسے ہی متاثرہ دکاندار پولیس سے رابطہ کریں گے تو واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں