وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس

اجلاس میں طالبان سےمذاکرات، افغانستان میں انتخابات کے بعد صورتحال اور ایران کے ساتھ سرحدی تعلقات پرغورکیا گیا ۔


ویب ڈیسک April 17, 2014
ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی نے ملکی سلامتی کی صورت اور انٹیلی جنس شیئرنگ، طالبان سے مذاکرات اور ایران سے سرحدی تعلقات پر بریفنگ دی. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ ترین سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے پہلے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے شرکت کی۔

اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پرغور کیاگیا جو طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی، افغانستان میں انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ایران کے ساتھ سرحدی تعلقات پر مشتمل تھا۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی ملکی سلامتی کی صورت اور انٹیلی جنس شیئرنگ، طالبان سے مذاکرات اور ایران سے سرحدی تعلقات جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان صدارتی انتخابات اور اس کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی ایک اعلٰی فورم ہے جس میں قومی سلامتی کے معاملات پر غور کیا جاتا ہے اور ریاست کے تمام ادارے اپنا نکتہ نظر بیان کرتے ہیں۔ اس فورم سے اہم امور پر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہاں کئے گئے فیصلے اجتماعی دانشمندی کا مظہر ہوتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |