ہنگامہ آرائی کے مقدمات پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب، اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں کو CCPO آفس پیش ہونے کی ہدایت


ویب ڈیسک March 30, 2023
(فوٹو : فائل)

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل 11 بجے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تمام رہنماؤں کو کل 11 بجے سی سی پی او آفس میں طلب کیا گیا ہے، تمام پی ٹی آئی رہنما کل اپنا بیان جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، فرخ حبیب، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، مسرت جمیشد چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف درج 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے ریس کورس شادمان اور سول لائن میں توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمات درج کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔