پاکستان کی 2 فلموں ’کملی‘ اور ’جوائے لینڈ‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلئے

فلم ’کملی‘ کی اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی متاثرکن کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے


ویب ڈیسک March 30, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی سینما اور فلم انڈسٹری کے لئے مزید خوشخبریاں آگئی، سرمد کھوسٹ کی فلم 'کملی' اور صائم صادق کی 'جوائے لینڈ' سمیت سجل علی کی ادکاری سے مزین فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ' نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

پاکستانی فلموں اور فنکاروں نے یہ ایوارڈ چار روزہ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جیتے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by MISAFF (@mosaic_misaff)




فیسٹیول جیوری کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق فلم 'جوائے لینڈ' نے چار ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بیسٹ انٹرنیشنل فیچر، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ ساؤنڈ ڈیزائن اور بیسٹ ایکٹر (فیمیل) شامل ہیں۔

سرمد کھوسٹ کی فلم 'کملی' کی اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی متاثرکن کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔








View this post on Instagram




A post shared by MISAFF (@mosaic_misaff)




ایوارڈ کی برسات میں سجل علی بھی پیچھے نہ رہیں اور جمائما خان کی رومینٹک کامیڈی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ' کو بیسٹ کاسٹ کا جیوری پرائز ملا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by MISAFF (@mosaic_misaff)






کینیڈین فلم فیسٹیول میں کینیڈا، امریکا، برطانیہ، انڈیا، پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور کریبین کی فلمیں پیش کی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔