کراچی صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار

گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت جلال اور سلطان کے نام سے کی گئی، 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد


Staff Reporter March 30, 2023
فوٹو: ایکسپریس

پریڈی پولیس نے صدر موبائل مارکیٹ میں قائم موبائل فون شاپ سے 35 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز لوٹنے کی واردات میں ملوث افغان گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے مقام سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 رکنی افغان گروہ کو ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور تفیتش کے دوران خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت جلال اور سلطان کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جو اورنگی ٹاؤن سے چھینی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں سے موبائل فون شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔