سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری
سندھ حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے چار اپریل بروز جمعرات کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ جس کے تحت صوبے میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے چار اپریل کو بند رہیں گے جبکہ وفاق کے تحت چلنے والے سرکاری اور نجی ادارے اور بینکس معمول کے مطابق کھلیں گے۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم پر ذوالفقار علی بھٹو کو 18 مارچ 1978 کو راولپنڈی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔