پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ وطن پرستجاری
یہ ترانہ وطن کے محافظوں کی لازوال قربانیوں پر لکھا ہے، ریپ اسٹار
وطن عزیز پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ''وطن پرست''جاری کر دیا گیا۔
معروف ریپ اسٹار راجہ ریپ اسٹار کا ترانہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے، اس سے قبل بھی راجہ ریپ اسٹار کے کئی ترانے مقبول ہوئے ہیں۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ریپ اسٹار کا کہنا ہے کہ انہوں یہ ترانہ وطن کے محافظوں کی لازوال قربانیوں پر لکھا ہے، اس ترانے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید کا نام شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ترانہ وطن عزیز کے تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، ہمارا ہر جوان وطن عزیز پر قربان ہونے کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور ہر ماں اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کرنے کو اپنا قرض سمجھتی ہے۔
راجہ ریپ اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ تکمیل پاکستان ، نظریہ پاکستان اور دفاع پاکستان پر اپنی آواز اور شاعری سے اپنا فرض ادا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، میں تمام چاہنے والوں سے امید رکھتا ہوں کہ وہ ہر بار کی طرح اس ترانے کو بھی پسند کریں گے۔