کرنسی کے غیرقانونی لین دین پر دو ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 45600 امریکی ڈالر اور 795000 روپے بھی برآمد کیے گئے، ترجمان ایف آئی اے


آفتاب خان March 30, 2023
فوٹو؛ ایکسپریس

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے بغیر لائسنس غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 45600 امریکی ڈالر، 795000 روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں عمیر خالد اور سکندر علی شامل ہیں جنہیں علی بھائی سوسائٹی، عزیزآباد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق متعدد پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں