عراق میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ 12 اہلکار ہلاک 15 زخمی

حملہ آوروں نے عراق کے شمالی شہر موصل کے علاقے مہالابیہ میں فوجی چیک پوسٹ پر جدید اسلحہ کی مدد سے دھاوا بول دیا


ویب ڈیسک April 17, 2014
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: عراق کے شمالی شہر موصل میں حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 12 فوجیوں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل کے مہالابیہ میں حملہ آوروں نے فوجی چیک پوسٹ پر جدید اسلحہ کی مدد سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |