ریگولر حج اسکیم درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع
اسپانسر شپ اسکیم میں بھی درخواست وصولی کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے، ترجمان وزارت مذہبی امور
ریگولر حج اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 2 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے۔ نامزد بینک کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسپانسر شپ حج اسکیم میں درخواستیں وصول کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد درخواستیں 9 اپریل کو جمع کرائی جا سکیں گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حج درخواست گزار مزید معلومات اور پروسس کے لیے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔ اسپانسر شپ حج اسکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔
اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بھیجی گئی درخواستوں کے لیے رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھیجنا ہوں گی۔ بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گذار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔