اعصام اور بوپنا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

پاک بھارت جوڑی نے پولینڈ کے لوکاس کبوٹ اور سویڈن کے روبرٹ لنسٹڈ کو 3-6 اور 0-6 سے شکست دی۔


ویب ڈیسک April 17, 2014
مینز سنگل راؤنڈ میں آسٹریلین اوپن کے فاتح سٹینسلس وورینکا نے کروشیا کے مارین سیلیک کو شکست دے دی۔ فوٹو؛ فائل

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مناکو میں ہونے والے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ایونٹ میں اعصام الحق اور روہن پوبنا نے پولینڈ کے لوکاس کبوٹ اور سویڈن کے روبرٹ لنسٹڈ کو 3-6 اور 0-6 سے شکست دی۔ دوسری طرف مینز سنگل راؤنڈ میں آسٹریلین اوپن کے فاتح سٹینسلس وورینکا نے کروشیا کے مارین سیلیک کے خلاف 0-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت جوڑی نے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریا کے جولین نوول اور کینیڈا کے ویساک پوسپیسل کو 6-7 اور 4-6 سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |