سبی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی

سبی کے علاقے نوشمان میں سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے مختلف راستوں پر دو دنوں سے چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے

سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے مختلف راستوں پر دو دنوں سے چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے (فوٹو : فائل)

سبی کے جنوبی علاقے نوشمان میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کو روکنے کے لیے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا آغاز مارچ 2023ء سے سبی کے جنوبی علاقے نوشمان میں سرگرم دہشت گردوں کے ایک گروپ کو روکنے کے لیے کیا گیا، دہشت گرد علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ کوئلہ کان کے مالکان کو ہراساں کرتے تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی اہلکار گزشتہ دو دنوں سے دہشت گردوں کے علاقے میں مختلف راستوں پر گھات لگائے ہوئے تھے، اس دوران 3 دہشت گردوں کی ایک پارٹی کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے روک لیا گیا، روکے جانے پر انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
Load Next Story