تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کیلئے 4 موبائل کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا
ٹیکنالوجی کی نیلامی 23 اپریل کو ہوگی جس میں تھری جی کے 3 اور فور جی کے دو لائسنس دئیے جائیں گے، پی ٹی اے
تھری جی اور فور جی موبائل ٹیکنالوجی کے لئے 4 موبائل کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا، جدید ٹیکنالوجی کی نیلامی 23 اپریل کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی نیلامی کی پیشکشوں کے ساتھ دو سو ملین ڈالرز کی رقم موصول ہوگئی ہے جو ناقابل واپسی ہے۔ ٹیکنالوجی کی نیلامی کے لئے کوالیفائی کرنے والی کمپنیوں میں موبی لنک، ٹیلی نار، چائنا موبائل (زونگ) اور یوفون شامل ہے۔ ان چار کمپنیوں کے علاوہ کسی نئی غیرملکی کمپنی نے نیلامی میں پیشکش جمع نہیں کرائی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق نیلامی میں تھری جی موبائل ٹیکنالوجی کے 3 اور فور جی کے دو لائسنس دئیے جائیں گے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں سینیٹرزاہد خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اور ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو نیلامی کا عمل منسوخ کیا جائے کیونکہ تھری جی کی نیلامی کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے، کمیٹی کے مطابق یوفون کو بولی میں حصہ لینے سے روکا جائے اور حکومت پی ٹی اے اتھارٹی کا کورم پورا کرے۔
کمیٹی کے رکن فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یو فون تھری جی اور فور جی کی نیلامی میں حصہ نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک چیز فروخت کرنا چاہیں اور ہمارا اپنا ادارہ ہی اسے خریدے یہ ممکن نہیں، ہم تھری جی اور فور جی کی نیلامی روکنا نہیں چاہتے، صرف ضروری لوازمات پورے کر دیےجائیں۔ کمیٹی نے تھری اور فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی الگ الگ کرنے کی بھی سفارش کی۔