جس پر اپنے ججز عدم اعتماد کردیںاس کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں مریم

انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)

انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس کے اپنے برادرز ججز اُس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اُٹھا دیں اُس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کی کہ جسٹس مندوخیل کی دعاؤں میں شریک ہیں کہ اللّہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین !

مریم نواز نے کہا کہ جس کے اپنے برادرز ججز اُس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اُٹھا دیں اُس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات التوا کیس؛ 4 رکنی بینچ ٹوٹنے کے بعد سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل


انہوں نے کہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔

علاوہ ازیں مریم نواز نے احسن اقبال کے ٹوئٹ پر چبھتا ہوا تبصرہ بھی کیا۔

احسن اقبال نے ٹویٹ کیا کہ ‏عمران نیازی ، بابر اعوان اور فواد چوہدری کا تین رکنی بینچ کیسا رہے گا؟۔

مریم نواز شریف نے جواب دیا کہ ‏ابھی بھی یہ ہی سمجھیں!
Load Next Story