انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے عمران خان
قوم آئین،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےدفاع کیلئےسڑکوں پر نکلنےکیلئےتیاررہے، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات سےخوفزدہ ن لیگ چیف جسٹس کودھمکا رہی ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹ کی کہ ن لیگ نےجیسے1997میں نوازشریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کرنےوالے چیف جسٹس سجادعلی شاہ پرحملےکیلئےسپریم کورٹ پر دھاوا بولا ویسےہی ایک مرتبہ پھر یہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کودھمکا رہی ہےکیونکہ انتخابات سےخوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ ضرورت پڑنےپرپوری قوم آئین،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےدفاع کیلئےسڑکوں پر نکلنےکیلئےتیاررہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم ان تمام سیاسی جماعتوں سےبات کرینگےجو اس سازش کیخلاف کھڑی ہونےکو تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری اپنی وکلاءبرادری سے خصوصی اپیل ہےکہ آئینِ پاکستان اور قانون کی حکمرانی کےتحفظ کیلئےاسی طرح آگےبڑھ کر کردار اداکریں جیسا انہوں نے2007کی وکلاءتحریک کےدوران کیا۔