بی جے پی کے رکن بجٹ سیشن میں موبائل پر فحش فلم دیکھتے رہے ویڈیو وائرل

اپوزیشن کی جانب سے احتجاج پر رکن اسمبلی معذرت یا وضاحت دیے بغیر پارلیمنٹ سے چلے گئے


ویب ڈیسک March 31, 2023
بھارتی رکن اسمبلی بجٹ سیشن میں پورن فلم دیکھتے رہے؛ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست تریپولا میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جاداب لال ناتھ اجلاس کے دوران اپنے موبائل پر فحش فلم دیکھتے ہوئے پکڑے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شرم ناک واقعہ جس نے عوام میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، تریپولا کی ریاستی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران پیش آیا۔ لال ناتھ کو پورن مووی دیکھتے ساتھی ارکان نے دیکھا اور اسپیکر کی توجہ دلائی۔

اسپیکر نے بی جے پی کے رکن اسمبلی لال ناتھ کو تنبیہ کی لیکن رکن اسمبلی بغیر کوئی وضاحت یا معذرت کیے پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے۔

اپوزیشن سمیت تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں نے مودی کی جماعت کے رکن کی اس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی لال ناتھ اس حرکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں