لوئر دیر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ 15 افراد جاں بحق طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

ڈی سی او دیرنے بھی اس بم دھماکےمیں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے

ڈی سی او دیرنے بھی اس بم دھماکےمیں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
جندول میں مسافر بس کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دو خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق، 13 زخمی، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پاکساتنی طالبان کے ترجمان سرج الدیں احمد اکے مطابق حملہ انتقاما کیا گیا ہے، جندول کے مقامی لوگ مسلح افواج کی پشت کررہے اگر ان لوگوں نے افواج کی مدد بند نہ کی تو مستقبل میں حملے جاری رکھیں گے۔


پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تیمر گرہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بس میں 26 مسافر سوار تھے تاہم دھماکے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ، ڈی سی او دیرنے بھی اس بم دھماکےمیں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story