روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں امریکا

خوراک اور دیگر اشیا کے بدلے شمالی کوریا، روس کو اسلحہ دے گا، امریکا


ویب ڈیسک March 31, 2023
فوٹو: فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ اس کے پاس یوکرین جنگ کے لیے شمالی کوریا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے کے شواہد موجود ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت شمالی کوریا روس کو ہتھیار فراہم کرے گا جس کے بدلے روس شمالی کوریا کو خوراک اور ضروری سامان فراہم کرے گا۔

اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ روس بیس سے زائد اقسام کے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی روس نے شمالی کوریا سے توپ خانے کے گولے اور میزائل خریدے تھے تاہم شمالی کوریا نے اس کی تردید کی تھی۔

اس سے قبل امریکا یوکرین جنگ میں روس کو اسلحہ فراہم کا الزام ایران پر بھی عائد کرچکا ہے اور ایران نے پہلے انکار اور بعد میں اسے تسلیم بھی کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ یوکرین جنگ دوسرے سال میں داخل ہورہی ہے اور روس چار شہروں پر قبضے کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ عالمی سطح پر اسے دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں