اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 11 پیسے کے اضافے سے 283.79 روپے کی سطح پر بند ہوئے
غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور چھ ہفتے کے وقفے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اتارچڑھاؤ کے ساتھ پیشقدمی جاری رہی لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 21 پیسے کی کمی سے 283.45 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے سے ڈالر محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 11 پیسے کے اضافے سے 283.79 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 287 روپے کی سطح پر ہی بند ہوئی۔