سندھ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت مقدمات کی اسکروٹنی کیلئے کمیٹی قائم

کمیٹی میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون، پراسیکیوٹر جنرل، اے آئی جی پولیس اورسینئر ممبر لیگل سندھ رینجرز شامل ہوں گے


ویب ڈیسک April 17, 2014
اسکروٹنی کمیٹی تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت مقدمات کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لے گی۔ فوٹو؛فائل

حکومت سندھ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت قائم مقدمات کی اسکروٹنی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 رکنی اسکروٹنی کمیٹی میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، اے آئی جی پولیس اورسینئر ممبر لیگل سندھ رینجرز شامل ہوں گے۔

اسکروٹنی کمیٹی تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت مقدمات کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لے گی جب کہ پاکستان تحفظ آرڈیننس کے تحت قائم مقدمات کی تمام دستاویزات اور شواہد کی فراہمی کمیٹی یقینی بنائے گی۔ اس کے علاوہ مختلف ایجنسیوں کی جانب سے پی پی او کے تحت بنائے گئے مقدمات کی شفافیت بھی اسکروٹنی کمیٹی یقینی بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں