عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کارتبدیل نوٹیفکیشن جاری
ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس افطار سے صبح 6 بجے، بیکریاں شب ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، ڈی سی لاہور
ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور میں رمضان المبارک میں کاروباری اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر میں ماہ رمضان کے دوران کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو افطار سے صبح 6 بجے تک کھلے رہنے کی جازت ہوگی، بیکریاں رمضان میں شب 1 بجے تک کھولی جا سکتی ہیں جبکہ عید کے تینوں ایام میں بھی بیکریاں ایک بجے کھلی رکھی جاسکیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتال، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، دودھ کی دکانیں اور تندور ان اوقات کار سے مستثنی ہوں گے جبکہ پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور پنکچر شاپس کو بھی استشنی حاصل ہوگا۔
ڈی سی لاہورکے مطابق ماہ صیام کے بعد سابقہ اوقات کار کے مطابق پابندیاں برقرار رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسموگ کے باعث نافذالعمل قوانین شہریوں کی سہولت کے لیے ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے لاگو کردہ قوانین کا مکمل خیال رکھیں۔