منوج باجپائی نے ’غصے کا تیز‘ ہونے کا اعتراف کرلیا

’گینگ آف واسع پور‘ اسٹار نے اپنا آخری پروجیکٹ شرمیلا ٹیگور کے ساتھ فلم ’گل موہر‘ میں کیا تھا


ویب ڈیسک March 31, 2023
فوٹو : فائل

'گینگ آف واسع پور' کے سپر اسٹار منوج باجپائی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ غصے کے تیز ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں غصے کا تیز ہوں اور اس میں میری پرورش اور فیملی پس منظر کا دخل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں گھر میں سب سے بڑا لڑکا تھا اور ہم چھ بہن بھائی تھے، بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے میں والد کی طرح تھا۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ بڑا ہونے کی وجہ سے مجھ پر بہت ساری ذمہ داریاں تھیں، اگرچہ وہ ساری ذمہ داریاں میری نہیں تھیں لیکن مجھے اٹھانی پڑیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس زمانے میں غصہ میرا شدید ترین جذبہ تھا اور گزشتہ کچھ برسوں سے یہ غصہ اب بہت کم ہوگیا ہے۔

منوج باجپائی نے اپنا آخری پروجیکٹ شرمیلا ٹیگور کے ساتھ فلم 'گل موہر' میں کیا تھا اور وہ اب اپنے شو 'دی فیملی مین' کے تیسرے سیزن پر کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں