جوانوں جیسے عزم والے جاپان کے 90 سالہ سرفر

سائشی سانو نہ صرف بہترین سرفر ہیں بلکہ وہ سرف بورڈ پر بہترین توازن رکھتے ہوئے کرتب بھی دکھاتے ہیں

90 سالہ جاپانی سائنشی سانو کو دنیا کے معمرترین بورڈ سرفر کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو: بشکریہ اے پی

جاپان میں ان دنوں تختے پر تیرنے والے 90 سالہ سرفرکا چرچا ہے جو اس مشکل کام میں ماہرہیں اور100 برس ہونے پر بھی سرفنگ کرنا چاہتے ہیں۔

سائشی سانو ایک کمپنی کے مالک ہے جو بورڈ کے ذریعے پانی پر تیرنے والے ایک ماہرسرفربھی ہیں۔ انہوں نے 80 سال کی عمر میں ماؤنٹ فیجی سرکرنے کا کارنامہ بھی انجام دیا ہے۔ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں بزرگ ترین سرفر کا خطاب دیا ہے۔

سائشی پرامید ہیں کہ وہ 100 برس کی عمر میں بھی سرفنگ کے قابل ہوں گے کیونکہ وہ اپنا بہت خیال رکھتے ہیں۔ اب وہ ہفتے میں چھٹی والے روز پورا دن اینوشیما ساحل پر سرفنگ میں گزارتے ہیں جہاں اولمپکس مقابلے بھی ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق پیراکی اور سرفنگ ہی ان کی بہترین صحت کا راز ہے۔




سائشی سانو خود کو بوڑھا نہیں سمجھتے ہیں اور ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو کرتے رہتے ہیں۔ ہر جمعرات کو ساحل پر سینکڑوں سرفرآتے ہیں اوران کے ساتھ وہ بھی سرفنگ کرتے ہیں لیکن یہاں کی موجیں چھوٹی اور پرسکون ہیں جہاں نووارد اور ماہر دونوں ہی سرفنگ کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ صبح سے شام تک اپنے کاروبار کو بھی دیکھتے ہیں اور ایک کامیاب تاجر بھی ہیں۔

I
Load Next Story