ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہفتہ یکم اپریل کو ہوگا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں


ویب ڈیسک March 31, 2023
(فوٹو : فائل)

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس یکم اپریل 2023 بروز ہفتہ دن ایک بجے ہو گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخواہ میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی. حکومتی اتحادی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں