شاداب کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان

سلیکشن کمیٹی نوجوان لیگ اسپنر کو کیویز کے خلاف موقع دینا چاہتی ہے، رپورٹس


ویب ڈیسک April 01, 2023
سلیکشن کمیٹی نوجوان لیگ اسپنر کو کیویز کے خلاف موقع دینا چاہتی ہے، رپورٹس (فوٹو: فائل)

افغانستان کے خلاف قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے شاداب خان کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آل راؤنڈر شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے پر غور کررہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے دورہ انکی جگہ نوجوان اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

لیگ اسپنر شاداب خان کو سال 2020 میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جگہ نائب کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاہم افغانستان کے ہاتھوں تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیزیز میں شکست کے بعد انہیں تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔

مزید پڑھیں: شاداب خان نے ٹی20 میں 100 وکٹ لینے کو خواب قرار دے دیا

شاداب خان کی کپتانی میں پاکستان نے پہلی بار افغانستان سے کسی بھی فارمیٹ میں شکست کھائی تھی۔

قبل ازیں شاداب خان کی انجری کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو بابراعظم کا نائب مقرر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے سیریز؛ ناکام تجربوں نے سینئرز کی قدر بڑھا دی، شاداب خان

واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نوجوان کرکٹر اسامہ میر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دینے کی خواہاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں