کوئٹہ رمضان المبارک کے دوران مسالہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مسالہ جات کی قیمتوں میں 100 سے 150 فی صد تک کا اضافہ ہوگیا، جس سے شہری اور دکاندار دونوں پریشان ہیں

(فوٹو فائل)

رمضان المبارک کے دوران بلوچستان کے دارالحکومت شہر میں مسالہ جات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسالہ جات کی قیمتوں میں 100 سے 150 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، جس سے شہری اور دکان دار دونوں ہی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔


مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں گرم مسالہ فی کلو 600 سے بڑھ کر 1600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ زیرہ فی کلو 800 روپے سے بڑھ کر 1600 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں سرخ مرچ فی کلو 600 روپے سے بڑھ کر 900 روپے ، ہلدی فی کلو 400 روپے سے بڑھ کر 600 روپے، پکوڑا مسالہ 600 روپے سے بڑھ کر 800 روپے ، یخنی مسالہ 600 سے بڑھ کر 800، مکس مسالہ 500 سے بڑھ کر 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
Load Next Story