عامر کی وفات سے قبل ان کی مدد کرنے کی بہت کوشش کی تھی فیصل قریشی

عامر نے انتقال سے 2 دن قبل فون کیا اور کہا کہ میں جارہا ہوں جس پر ہم سب پریشان ہوگئے، فیصل قریشی


ویب ڈیسک April 01, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے عامر لیاقت کے انتقال سے دو دن قبل ان سے بات کرنے اور سمجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

فیصل قریشی نے نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران مرحوم عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے انتقال سے صرف 2 دن قبل ان کی عامر لیاقت سے انتہائی مایوس کُن بات چیت ہوئی تھی۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ عامر کی کچھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان سے بات کرنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانے اور ملنے سے منع کر دیا۔


اداکار نے بتایا کہ عامر نے انتقال سے 2 دن قبل اچانک فون کیا اور کہا کہ میں جارہا ہوں جس پر ہم سب پریشان ہوگئے اور انہیں سجھایا کہ ایسی باتیں نہ کریں مفتی صاحب نے بھی سمجھایا مگر عامر نے یقین کے ساتھ کہا کہ اب وہ نہیں رُک پائیں گے۔

فیصل قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عامر لیاقت سے ملنے اور انہیں گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاکہ ساتھ بیٹھیں کچھ باتیں کریں مگر ملاقات نہیں ہو سکی اور اگلے دن ان کے انتقال کی خبر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔