پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں  کا دعویٰ مسترد کردیا

بھگدڑ مچنے سے صرف 3 افراد جاں بحق ہوئے، باقی 4 لوگوں کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال اور گھر میں ہوا، ترجمان


ویب ڈیسک April 01, 2023
(فوٹو فائل)

پنجاب حکومت نے صوبے میں آٹا تقسیم کے پروگراموں میں 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں آٹے کی تقسیم کے دوران صرف 3 لوگ بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوئے۔ نگراں وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

عامر میر کے مطابق تین افراد بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے، باقی 4 لوگ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہارے اور ان میں سے 2 کا انتقال اسپتال اور 2 کا گھر میں ہوا۔ سابق وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی۔کم از کم رمضان ہی میں جھوٹ بولنے سے پرہیز کر لیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خان صاحب اور ان کے ساتھیوں میں بڑھ چڑھ کر جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں۔ اب فواد جیسوں کے لیے عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں