مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد

گجرات ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کے ارادے پر بھی شک کا اظہار کیا


ویب ڈیسک April 01, 2023
مودی گجرات کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور ان کے دور میں مسلم کش فسادات میں 2ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوئے:فوٹو:فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ڈگری دکھانے کے مطالبے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے کے مطابق ریاست گجرات ہائی کورٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگری کی تفصیل مانگنے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر 25,000 روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ دہلی کے ارادے پربھی شک کا اظہار کیا۔

گجرات ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اروند کیجریوال کو اس معاملے کو متنازع بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی جب کہ وزیراعظم کی ڈگریاں پہلے ہی عام کی جا چکی ہیں۔عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو کسی بھی بڑے عوامی مفاد کی عدم موجودگی میں اپنی تعلیمی ڈگریاں دکھانے کے معاملے میں استثنیٰ حاصل ہے۔

بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ ان کے دور حکومت میں ہوئے مسلم کش فسادات میں 2 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے اس بنیاد پر مودی کو غیرملکی میڈیا نے ' گجرات کا قصائی' کا خطاب دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں