ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ چار سیکیورٹی اہلکار شہید
ایرانی سرحد سے پاکستان کے ضلع جلگئی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں بدقسمتی سے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے ایران سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔
دریں اثنا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے امن و سلامتی اور استحکام کے لیے ہماری سرزمین کے بہادر فرزندوں کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
The armed forces hold the nation in eternal gratitude owing to the sacrifices our brave sons of the soil are rendering for peace, security & stability of the country. We pay our tribute to the four security officials who were martyred in Balochistan today.