بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
مجرم شاہد عمران نے جولائی 2021ء میں چھ سالہ بچی کو مسجد میں لے جا کر جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا
سیشن کورٹ نے بچی سے زیادتی اور قتل کے سفاک مجرم کو سزائے موت کا حکم جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم شاہد عمران کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق مجرم شاہد عمران نے اڑھائی سال قبل جولائی 2021ء میں حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی کی ایک مسجد میں چھ سالہ بچی کو لے جا کر جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ شاہد عمران کے خلاف تھانہ کالیکی منڈی میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا۔