کرن جوہر کی نظر میں انسٹاگرام کی کیا حقیقت ہے

کرن جوہر نے پوسٹس میں انسٹاگرام، اقربا پروری اور بالی ووڈ ستاروں کے بارے میں اپنے خیالات کا کھُل کر اظہار کیا۔


ویب ڈیسک April 01, 2023
[فائل-فوٹو]

کرن جوہر نے انسٹاگرام پر پوسٹس کی ایک سیریز شیئر کیں جس میں انسٹاگرام، اقربا پروری اور بالی ووڈ ستاروں کے بقرے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز کفن جوہر نے انسٹاگرام کو منفی پارٹنر کے طور پر گردانا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انسٹاگرام ایک زہریلا عاشق ہے... جو آپ کا پیچھا کرتا ہے، آپ کی توجہ کا مطالبہ کرتا ہے اور آپ کو آپ کی فٹنس، فیشن اور کھانے کے بارے میں کمپلیکس کا شکار بناتا ہے۔

انہوں نے کہا انسٹاگرام آپ کو اس کے علاوہ کچھ نہیں دیتا۔ اب کیا آپ انسٹاگرام سے رشتہ توڑ سکتے ہیں؟ یا اس کے ہوتے ہوئے کسی اور کے ساتھ 'چکر' چلا سکتے ہیں؟ ٹویٹر مت کہیے گا! کیونکہ یہ عاشق نہیں ہے، یہ نفرت پھیلانے والا ہے۔

اس کے علاوہ کرن جوہر نے اپنی پوسٹ میں اقربا پروری پر بھی بات کی اور پوسٹ میں nepotism کے شروع کے 4 حروف کو خاص طور پر نمایاں کیا۔ فلمساز کی طرف سے آنے والا ایک اور طنز ان مشہور شخصیات کے بارے میں بھی تھا جو ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

کرن جوہر نے لکھا کہ ایئرپورٹ ایک رن وے ہے، اب یہ ایک پریس کانفرنس کی جگہ بھی ہے، کل یہ فلموں کا ٹریلر لانچ کرنے کا مقام ہوجائے گا۔ مجھے اس سے کوئی شکایت نہیں لیکن وقتاً فوقتاً فلائٹ بھی فراہم ہو تواچھا لگے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں