آسٹریلیا کے سفیر کی رکشا میں بیٹھ کر راولپنڈی کی سیر

آسٹریلین سفیر نے کرتا پاجامہ اور سبز رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کی تھی، نیل نے سفر کو یادگار قرار دے دیا


Zulfiqar Baig April 02, 2023
فوٹو ٹویٹر

پاکستان میں متعین آسٹریلین سفیر نیل ہکنلز نے بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر کر کے سب کو حیران کردیا۔


آسٹریلین سفیر بغیر سفارتی پروٹوکول کے راولپنڈی کی سیر سے لطف اندوز ہوگئے۔ اپنے پیغام میں آسٹریلیا کے سفیر کا کہنا ہے کہ قدیم ترین شہر راولپنڈی کی رکشے میں بیٹھ کر سیر کرنا یادگار اور دلچسپ تجربہ رہا۔


انہوں نے کہا کہ رکشے میں بیٹھ کر شہر میں گھومنا ایک دلچسپ تجربہ ہے تنگ تاریک گلیوں اور بازاروں میں رش نا قابل یقین لمحات پیں۔ آسٹریلین سفیر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں جہاں بھی گیا لوگوں نے بے پناہ عزت سے نوازا۔


آسٹریلیا کے سفیر اسلام آباد سے راولپنڈی اپنی سفارتی گاڑی پر گئے اور بعد انہوں نے اندرون شہر رکشہ پر سفید کرتا پاجامہ اور سبز رنگ کی ویسٹ کوٹ پہن کر سفر کیا۔ غیر ملکی سفیر کو پاکستانی رنگ میں دیکھ کر پنڈی کے شہری بھی خوش ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں