کین ولیمسن زخمی ہونے پر آئی پی ایل سے باہر نیوزی لینڈ پریشان

ولیمسن باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران اپنی دائیں ٹانگ کے بل بُری طرح گرے جس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے


Sports Desk April 02, 2023
ولیمسن باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران اپنی دائیں ٹانگ کے بل بُری طرح گرے جس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔ فوٹو: بی سی سی آئی

افتتاحی میچ میں زخمی ہونے والے کین ولیمسن مکمل آئی پی ایل سے باہر ہو گئے، ان کی انجری نے نیوزی لینڈ کو پریشان کردیا۔

چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ولیمسن نے اسکوائر لیگ بائونڈری پر رتوراج گائیکواڈ کا کیچ تھامنے کیلیے چھلانگ لگائی، اگرچہ انھوں نے گیند کو تھام لیا مگر باؤنڈری پر لینڈ ہوتا دیکھ کر اسے واپس فیلڈ میں اچھالا، اس کوشش میں وہ اپنی دائیں ٹانگ کے بل بُری طرح گرے، جس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

دوسری جانب ورلڈ کپ سے قبل سینئر کرکٹر کی اس تکلیف نے کیوی کپتان گیری اسٹیڈ کو بھی پریشان کردیا،انھوں نے کہا کہ ہمیں کین ولیمسن کی رپورٹ کا انتظار ہے، ابھی ورلڈ کپ کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟

واضح رہے کہ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جب کہ دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں