کراچی میں شراب کی فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے شراب کی 111 بوتلیں برآمد کی گئیں، پولیس

فوٹو : ایکسپریس نیوز

سعودآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب کی فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے شراب کی 111 بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم احمد اور عارف خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتش کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم عارف پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
Load Next Story