طالبان نے 3 برطانوی شہریوں کو گرفتار کرلیا
گرفتار ہونے والے تینوں افراد ایک این جی او کے لیے کام کرتے تھے، برطانوی وزارت خارجہ
افغانستان میں این جی او پریسیڈیم نیٹ ورک کے لیے کام کرنے والے 3 برطانوی شہریوں کو طالبان نے گرفتار کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے میں اس وقت 3 برطانوی شہری ہیں جو ایک این جی او کے لیے دو خواتین کے ہمراہ کام کر رہے تھے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ زیر حراست افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے افغانستان میں طالبان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں نہ تو گرفتار ہونے والوں کی شناخت ظاہر کی ہے اور نہ ہی ان کی گرفتاری کا وقت بتایا ہے۔
تاہم میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ تین میں سے دو افراد جنوری سے طالبان کی قید میں ہیں جب کہ تیسرے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان کی قید میں اس وقت طبی کارکن 53 سالہ کیون کارن ویل، یوٹیوب اسٹار 23 سالہ مائلز روٹلیج اور امدادی کارکنوں کے ہوٹل کا منیجر ہے۔ ہوٹل منیجر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
این جی او نے اپنے بیان میں ان افراد کی گرفتاری کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے طالبان سے ان افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
طالبان کی جانب سے برطانوی وزارت خارجہ کے اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس طالبان نے ایک تجربہ کار ٹیلی ویژن کیمرہ مین سمیت 4 دیگر برطانوی شہریوں کو 6 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا تھا اور اس وقت طالبان نے ان افراد پر ملکی قوانین اور افغان روایات کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے الزام عائد کیا تھا۔