لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند ہوئی بلوچستان کے پی شاہراہ کو کھول دیا گیا

دھانہ سر کے مقام پر تودہ گرگیا، این ایچ کی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ژوب اور سیف اللہ میں ٹریفک روکنے کی درخواست

دھانہ سر کے مقام پر تودہ گرگیا، این ایچ کی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ژوب اور سیف اللہ میں ٹریفک روکنے کی درخواست (فوٹو : انٹرنیٹ)

حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث کوہ سلیمان رینج میں بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے دھانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلوچستان اور کے پی کے شاہراہ کا بڑا حصہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

ترجمان این ایچ اے نے بتایا ہے کہ وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر سڑک سے پہاڑی تودے کا ملبہ اٹھانے کا کام تیزی سے جاری ہے، سیکرٹری مواصلات و چئیرمن نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد خرم آغا این ایچ اے کے فیلڈ افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


این ایچ اے کے جی ایم نارتھ آغا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ روڈ سے ملبہ اٹھانے کے لیے عملہ اور مشینری فعال ہے جبکہ مزید ہیوی مشینری ژوب اور کوئٹہ سے منگوائی جاچکی ہے، روڈ کو ہلکی ٹریفک کے لیے شام تک کھول دیا جائے گا۔

آغا عنایت اللہ کے مطابق سڑک کو 30-24 گھنٹے میں مکمل بحال کر دیا جائے گا، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ژوب اور سیف اللہ میں ٹریفک روکنے کی درخواست کی گئی ہے، خیبرپختونخوا سے آنے والی مسافر متبادل راستہ (N-70) لورا لائی، ڈی جی خان شاہراہِ استعمال کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا شام تک شاہراہ کو ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
Load Next Story