سارہ علی خان نے ’اپریل فول‘ کیسے منایا ویڈیو وائرل
سارہ علی خان کی اپریل فول کی وائرل ویڈیو پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے
بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی نٹ کھٹ سی اداکارہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر اپنے چلبلے انداز میں کی گئیں پوسٹوں کے لیے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔ وہ کوئی ایسا ایونٹ ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں جس میں مزاح کا عنصر نہ ڈھونڈ نکالیں۔
بھارت فلم انڈسٹری میں تیزی سے کامیابی کے منازل طے کرنے والی سارہ علی خان کا اب تعارف محض ماضی کی مقبول ہیروئن امرتا سنگھ اور اداکار سیف علی خان کی بیٹی نہیں رہا کیوں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھا چکی ہیں۔
بالی ووڈ میں انٹری سے قبل سارہ علی خان کا وزن لگ بھگ 100 کلو تھا جسے انھوں نے کافی محنت کے بعد کم کرکے 55 کلو تک لانے میں کامیاب ہوگئیں۔
سارہ خان کے کم عمری میں 100 کلو وزن ہونے کی وجہ ان کا خوش خوراک ہونا تھا جس پر اب انھوں نے کافی حد تک قابو پالیا ہے لیکن اب بھی وہ لذیذ پکوانوں اور عمدہ کھانوں کی دلدادہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی وہ اپنی خوش خوراکی کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ یکم اپریل کو دنیا بھر میں اپریل فول کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے سے مذاق یا پرینک کرتے ہیں۔
اس عالمی دن پر بھی سارہ علی خان اپنی حس مزاح سے باز نہ آئیں اور انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انواع اقسام کے پھل ٹوکری میں رکھے ہیں اور وہ ان پھلوں کو کھا رہی ہیں۔
سارہ علی خان نے کیپشن لکھا کہ "ہیپی اپریل فروٹ ڈے" ۔۔۔
یعنی سارہ علی خان نے اپریل فول ڈے کو پھل کھا کر منایا۔
اپریل فول کے موقع پر ذائقہ دار پھلوں کی ویڈیو شیئر کرکے سارہ علی خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپریل فول منایا ہے یا اپریل فول کو اپریل فروٹ منانے کی صلاح دی ہے، یہ تو وہ خود ہی بتاسکتی ہیں۔
لیکن اپریل فول کے دن ان کی ہیپی اپریل فروٹ ڈے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور مداحوں نے مزے مزے کے کمنٹس لکھے۔ ایک نے لکھا کہ اتنے لذیذ پھل دیکھ کر منہ میں پانی آگیا۔