پاک نیوزی لینڈ سیریز قومی ٹیم کا نیا مینجر کون ہوگا

اینالیٹکس مینجر، لیگ کمشنر کے ناموں کیلیے بھی پی سی بی نے ذہین بنالیا


Sports Reporter April 02, 2023
اینالیٹکس مینجر، لیگ کمشنر کے ناموں کیلیے بھی پی سی بی نے ذہین بنالیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو نیا مینجر بھی ملے گا۔

ذرائع کے مطابق تجربہ کار منصور رانا کی جگہ نوجوان ریحان الحق کا پاکستانی ٹیم کے ساتھ بطور مینجر ڈیبیو ہونے کا قوی امکان ہے۔ وہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور جنرل منیجر وابستہ ہیں۔

قومی ٹیم کے متوقع ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ مکی آرتھر کی خواہش پر ریحان الحق کو اس پوسٹ کے لیے موزوں ترین خیال کیا جارہا ہے، ریحان الحق کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھلاڑیوں کا ڈیٹا تیار کرنے اور ٹیم اسٹرٹیجی میں معاونت کرنے والے حسن چیمہ کی خدمات قومی ٹیم کے لیے بطور اینالیٹکس مینجر لی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ مینیجر بننے سے معذرت کرلی

پی سی بی نے گزشتہ ہفتے ٹیم مینجر اور مینجر اینالیٹکس کی الگ الگ پوسٹ کے لیے اشتہار دے رکھا ہے اور 6 اپریل شام 5 بجے تک ان پوسٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈلائن رکھی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی حکام پہلے سے ہی ریحان الحق اور حسن چیمہ کی ان عہدوں پر تقرری کا ذہن بناچکے ہیں، ٹیم مینجر اور مینجر اینالیٹکس کے ساتھ لیگ کمشنر، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن اور ہیڈ آف ٹکٹنگ اینڈ ہاسپیٹلیٹی کی آسامیاں بھی مشتہر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کا آخری کوچ مکی آرتھر

پی سی بی کے ساتھ پہلے سے وابستہ نائیلہ بھٹی کو لیگ کمشنر خیام قیصر کو ڈائریکٹر ایچ آر اور مہوش عمر کو ہیڈ آف ٹکٹنگ اینڈ ہاسپیٹیلٹی پر تعنیاتی بھی یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ ضروری رسمی کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان پانچ عہدوں پر ان افراد کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں