حکومت نے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے فوج سے مدد مانگ لی

حکومت چاہتی ہےکہ ملک کو پولیو سے پاک کیا جائے اورفوجی معاونت اس سلسلے یں کلیدی کردارادا کرسکتی ہے،جی ایچ کیو میں اجلاس


Numainda Express April 17, 2014
ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتربنایا جائے تاکہ آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے۔ فوٹو: فائل

حکومت نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پاک فوج سے مدد مانگ لی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں پولیو کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں عالمی ادارہ صحت، وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے علاوہ فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر پولیو مہم چلانے میں درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ملک کو پولیو سے پاک کیا جائے اورفوجی معاونت اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج پولیو ٹیموں کی حفاظت کریں گی۔

اجلاس كے شركاءنے انسداد پوليو مہم کی جلد کامیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتربنایا جائے تاکہ آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے اور پاکستان پولیو فری ملک بن سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |