بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی تیز بارش ہوگی، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ


ویب ڈیسک April 02, 2023
(فوٹو : فائل)

محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ساتھ ہی مختلف شہروں میں تیز بارش کے سبب پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا۔


محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں پیر اور منگل کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مغربی ہوائیں آج رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، چارسدہ ، نوشہر ہ، ایبٹ آباد میں بار ش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، گوجرنوالہ، لاہور، فیصل آباد میں بھی جم کر بادل برسیں گے، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں