امریکا نے یوکرین میں مداخلت پر روس کو مزید پابندیوں کی دھمکی دے دی

روس نےمشرقی یوکرین میں مداخلت اورعلیحدگی پسندوں کی پشت پنائی ترک نہ کی تو مزید سخت پابندیاں لگانا ناگزیرہوگا، جان کیری

کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکا روسی قیادت کے ساتھ بات چیت کے عمل کو جاری رکھے گا،ترجمان وائٹ ہاؤس۔ فوٹو:رائٹرز

امریکا نے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین کے مشرقی علاقے میں مداخلت نہ روکی گئی تو اس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں موجود امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے روس، یوکرین اور یورپی یونین کے ہم منصبوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے روس پر زور دیا کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کی پشت پنائی کو ترک کیا جائے بصورت دیگر اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا ہے کہ روس پر مزید سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکا روسی قیادت کے ساتھ بات چیت کے عمل کو جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقے سلیویانکس میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا جبکہ یوکرین حکومت کی جانب سے روس پرعلیحدگی پسندوں کو تشدد کیلئے اکسانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

Load Next Story