پشاورایئرپورٹ پر جدہ جانےو الے مسافر سے دوکلو آئس ہیروئن برآمد

مزید کارروائی کے لیے ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا، ترجمان اے ایس ایف

ملزم نے منشیات انتہائی مہارت سے بیگ کے نچلے حصے میں چھپارکھی تھی، فوٹو؛ ایکسپریس

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً دو کلوکلو گرام آئس ہیرون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اےایس ایف کے مطابق مسافر حیات اللہ جدہ جارہا تھا جس کے بیگ سے 1.896 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی جو اس نے انتہائی مہارت سے بیگ کے نچلے حصے میں چھپا رکھی تھی۔


اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story