کیویز کا شکار ترکش میں تیر آج سجائے جائیں گے
سلیکٹرز لاہور میں سرجوڑ کر بیٹھیں گے، بابراعظم سے مشاورت اور نجم سیٹھی کی منظوری سے وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان کل متوقع
نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کیلیے ترکش میں تیر پیر کو سجائے جائیں گے جب کہ سلیکٹرز لاہور میں سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔
نیوزی لینڈکے خلاف سیریز اور دوسرے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے آج سے سرگرمیوں میں تیزی آجائے گی۔ ذرائع کے مطابق کیویز سے وائٹ بال سیریز کیلیے اسکواڈز کی تشکیل کیلیے سلیکٹرز پیر کو لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے، عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے کپتان بابر اعظم کی بھی گھر واپسی ہوگی۔
پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کی آمد کا سلسلہ بھی آج سے ہی شروع ہورہا ہے، پہلے مرحلے میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوتک ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ سلیکٹرز اور کپتان کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے، ذرائع
ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ مکی آرتھر کی لاہور آمد کا دن ابھی تک طے نہیں ہو پایا جبکہ بولنگ کوچ مورن مورکل کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ آئی پی ایل کے بعد اپنی خدمات پیش کریں گے۔
ہیڈکوچ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک پی سی بی حکام کے ساتھ سلیکشن کمیٹی اور کپتان بابر اعظم سے بھی ملاقات کرکے سیریز کی حکمت عملی ترتیب دیں گے، قومی ٹیم کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کا بورڈ سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری ملنے کے بعد باقاعدہ اعلان منگل تک کردیا جائے گا۔
سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ 7 اپریل سے لگایا جارہا ہے جب کہ سیریز میں معمولی ردوبدل کے بعد شیڈول بھی اسی ہفتے جاری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا
ادھر نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال کی ہوم سیریز سے قبل ہی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مختلف پوزیشنز پر تقرریاں بھی متوقع ہیں، اس سیریز میں غیرملکی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ٹیم کو نئے منیجر بھی میسر آئیں گے۔
منصور رانا کی جگہ ریحان الحق کو یہ ذمہ داری سونپے جانے کا امکان روشن دکھائی دے رہا ہے، وہ پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور جنرل منیجر تعینات ہیں، قومی ٹیم کے نئے متوقع ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ مکی آرتھر کی خواہش پر ہی ریحان کو اس پوسٹ کیلیے موزوں خیال کیا جارہا ہے۔
ان کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھلاڑیوں کا ڈیٹا جمع کرنے اور ٹیم اسٹریٹجی میں معاونت کرنے والے حسن چیمہ کی خدمات بھی قومی ٹیم کیلیے بطور پر اینالٹکس حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا نیا مینجر کون ہوگا؟
پی سی بی نے گزشتہ ہفتے ٹیم منیجر اور منیجر اینالٹکس کی پوزیشن کے لیے الگ الگ اشتہارات جاری کیے جاچکے اور درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 6اپریل رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام پہلے سے ہی ان پر ریحان اور حسن چیمہ کی تقرری کا ذہن بناچکے ہیں، اسی طرح لیگ کمشنر، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن اور ہیڈ آف ٹکٹنگ اینڈ ہاسپیٹلیٹی کی آسامیاں بھی مشتہر کی گئی ہیں۔
پی سی بی کے ساتھ پہلے سے وابستہ نائیلہ بھٹی کو لیگ کمشنر، خیام قیصر کو ڈائریکٹر ایچ آر اور مہوش عمر کی ہیڈ آف ٹکٹنگ اینڈ ہاسپیٹیلٹی پر تعیناتی بھی یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ ضروری رسمی کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان 5 عہدوں پر ان افراد کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکے گا۔