بھارتی فوج میں فضائی حادثے معمول بن گئے 30 برس میں 152 پائلٹ ہلاک
30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کے 534 چھوٹے بڑے طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں
بھارتی فوج میں فضائی حادثے معمول بن چکے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ خود اپنے لیے اُڑتا پھرتا شمشان گھاٹ بنتا جا رہا ہے۔
گزشتہ 30 برس کے دوران بھارتی فضائیہ کے 534 چھوٹے بڑے طیارے حادثات کا شکا ر ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 152 پائلٹ ہلاک ہوئے۔ صرف گزشتہ 5 برس ہی میں 45 فضائی حادثات میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے مارچ 2017ء سے اب تک 18ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔ بھارتی فضائیہ میں MIG-21 طیارے Flying CoffenاورWidow Makerکے نام سے جانے جاتے ہیں۔
2012ء میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت MIG-21 بیڑے کے نصف سے زائد طیارے حادثات میں کھو چکا ہے جب کہ 872 طیاروں کے بیڑے میں سے482 حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔صرف 2021ء ہی میں پانچ MIG-21 حادثے کا شکار ہوئے۔
8دسمبر2021ء کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13فوجی افسران ہلاک ہوئے تھے۔ جنوری 2023ء میں مدھیا پردیش میں SU-30 اور میراج 2000 ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں 8 مارچ 2023ء کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب گیا تھا۔