سونیا حسین اور محسن عباس حیدر کی ایکشن تھرلر فلم ’دادل‘ کا ٹریلر جاری

فلم کی کاسٹ میں شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور اداکارہ مائرہ خان بھی شامل ہیں

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین اور اداکار محسن عباس حیدر کی فلم 'دادل' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کی ایک مشہور اور نڈر باکسر حیا بلوچ کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکارہ سونیا حسین نبھاتی نظر آئیں گی جبکہ محسن عباس حیدر پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔








View this post on Instagram


A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)




ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی جو عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا حسین اپنی نئی فلم 'دادل' میں لیاری کی باکسر کا کردار ادا کریں گی

فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر اور سونیا حسین سمیت شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور اداکارہ مائرہ خان بھی شامل ہیں۔

Load Next Story